Live Updates

قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں گی

عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں،قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی کوشش ہو گی کہ مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔ پرویز رشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 مئی 2019 11:36

قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہناہے کہ ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے۔قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیاسی کارکن ہیں اور سیاسی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہیں،انتخانبات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔

گذشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا۔عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی کوشش ہو گی کہ مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔وا ضح رہے نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد مریم نواز ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نوازکو نائب صدربنانے سے پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھا ہے، مریم نواز کو پارلیمنٹ کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خوب سمجھتا ہوں یہ لوگ مریم نواز سے کتنے خوفزدہ ہیں، شاہ محمود قریشی نے جس سزا کا ذکر کیا وہ معطل ہوچکی ہے، مریم نواز کو سیاست سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جس سزا کا ذکر کیا وہ معطل ہوچکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نوازکوعہدہ دینے پر تحریک انصاف کی قیادت کومسئلہ ہوا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پارٹی میں اپنا فعال کردارادا کریں گی۔ مریم نواز کوسیاست میں کردار ادا کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جس سزا کا ذکر کیا وہ معطل ہوچکی ہے۔ یہاں تو لوگ سزا معطل ہوکر بھی ایوان میں رہے ہیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں خوب سمجھ رہا ہوں کہ مریم نواز سے یہ لوگ کتنے خوفزدہ ہیں۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات