نواز شریف کے پوتے نے قرآن پاک حفظ کر لیا

زید حسین نواز نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ دادی( مرحومہ کلثوم نواز) کو دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 مئی 2019 11:57

نواز شریف کے پوتے نے قرآن پاک حفظ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مئی 2019ء) : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے پوتے نے قرآن پاک حفظ کر لیاہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا  گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حیسن نواز کے بیٹے زید حسین نواز نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور ماں باپ کی دعاؤں سے میں قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔

میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی۔اتوار کو جاری کردہ اپنے ٹویٹر پیغام میں زید حسین نے کہا میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔اس کی دعاؤں میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں۔زید حسین کاٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل اور کرم سے اور ماں باپ کی دعاوں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے میری دادی جان جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کی انکی دعاوں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں اللہ تعالی میری دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زید حسین نواز نے تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو بھی پوسٹ کی جب کہ سوشل میڈیا صارفین پر بھی ان کو قرآن پاک حفظ کرنے پر صارفین کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو بھائی جان اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کی دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور میاں محمد نواز شریف صاحب کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔جب کہ کئی صارفین نے ان کے تلاوت کرنے کے انداز کی بھی تعریف کی۔