سینیٹ نے پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل نہ کرنے کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی

پیر 13 مئی 2019 13:53

سینیٹ نے پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل نہ کرنے کی قرارداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) سینیٹ نے پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل نہ کرنے کے لئے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر شیری رحمن، رضا ربانی، راجہ ظفر الحق، بہرہ مند تنگی اور دیگر ارکان نے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد پر سینیٹر سسی پلیجو، شیری رحمن، رضا ربانی، مشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کی مخالفت کی اور کہا کہ اس اس سے پی آئی اے کی کارکردگی متاثر ہو گی اور قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر نعمان وزیر اور دیگر حکومتی ارکان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ملک کے مفاد میں ہوگا، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔ بعد ازاں چیئرمین نے قرارداد منظوری کے لئے ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔