1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی( بروز بدھ) ہوگی

پیر 13 مئی 2019 14:17

1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی( بروز ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیر اہتمام 1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی( بروز بدھ) ہوگی۔

(جاری ہے)

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات ‘ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔ اسی طرح 100 روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے جو خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :