قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں توسیع ،24مئی تک جاری رہے گا

سپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء قانون سازی کے عمل اور ایوان کی کاروائی کو سازگار رکھنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ایوان کے ماحول کو پر امن اور خوش گوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسد قیصرکا اجلاس سے خطاب

پیر 13 مئی 2019 15:03

قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں توسیع ،24مئی تک جاری رہے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) قومی اسمبلی کے پیر کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے والے اجلاس میں توسیع کر دی گئی ، اجلاس 24مئی تک جاری رہے گا ،اجلاس میں توسیع اسپیکر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی ،اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنما شریک ہوئے ،اجلاس میں ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے اور قانون سازی کیلئے اہم بِلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس اب چوبیس مئی تک جاری رہے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ایوان کے ماحول کو پر امن اور خوش گوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ موثرقانون سازی کے ذریعے عوامی مسائل کو حل اور ایوان کے وقار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لیین ایوان میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں میں اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔اجلاس کے شرکائنے قانون سازی کے عمل اور ایوان کی کاروائی کو سازگار رکھنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، نور الحق قادری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کی شرکت جبکہ خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر بھی شریک ہوئے ۔خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور محسن داوڑ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی