یورو نیکسٹ کی بڑی کامیابی، اوسلو سٹاک ایکسچینج کی خریداری کے لئے ناروے کی حکومت سے اجازت حاصل

پیر 13 مئی 2019 15:03

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) یورپین سٹاک مارکیٹ آپریٹر یورو نیکسٹ کو یورپ کے آخری آزاد سٹاک مارکیٹ اوسلو بورز کی خریداری کے لئے ناروے کی وزارت خزانہ کی جانب سے اجازت حاصل ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو یورو نیکسٹ کے چیف ایگزیکٹیو سٹیفن بوجناہ نے اپنے بیان میںاوسلو بورز کی خریداری کے لئے ناروے کی وزارت خزانہ کی جانب سے کلیئرنس ملنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نارویجین وزارت نے اسلو بورز وی پی ایس کیپیٹل کی 100فیصد خریداری کی اجازت دیدی ہے اور اب ہم اگلے قدم کی جانب بڑھیں گے جس کے تحت جون 2019 کے آخر تک سودا حتمی ہونا شامل ہے۔

یورو نیکسٹ اور ناسڈک کے درمیان گزشتہ سال دسمبر سے اوسلو بروز کی خریداری کے لئے کانٹے دار مقابلہ چل رہا تھا ،مذکورہ اعلان کے بعد یورو نیکسٹ کو ناسڈک پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :