خانیوال ،طلباء و طالبات کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سردار سکندر حیات

پیر 13 مئی 2019 16:17

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) طلباء و طالبات کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ان کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سردار سکندر حیات سسرانہ نے گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول میاں چنوں میں بی ایڈاور ایم ا ے ایجوکیشن / ایم ایڈ کی تربیتی ورکشاپ کے آخری روز منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والی 1.5 اور 2.5سالہ بی ایڈپروگرام اور ایم ا ے ایجوکیشن / ایم ایڈ پروگرام کے طلباء و طالبات کو مختلف کورسز کی تربیتی ورکشاپس میں جدید طریقہ تدریس سکھائے گئے۔

(جاری ہے)

فوزیہ ضیاء نے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپس طلباء و طالبات کو عملی طورپر تدریس کے لیے تیار کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں اور ان ورکشاپس کی وجہ سے ان کی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔

ایم ایڈ کی طالبعلم عمارہ منشاء نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ سے ہم نے نئے طریقہ تدریس سیکھے ہیں اور یہ ورکشاپ ہماری تدریسی سمتوں کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس ورکشاپ میںشاہد محمود ،منشاء یاد، جاوید رضا،پروفیسر محمد نصیر،فوزیہ ضیاء، علی اقتدار دارا،محمد ہاشم آسی، رانا غلام مصطفی ، کامران مسعود،طاہر مجاہد، یونس عطش سمیت دیگر ریسورس پرسنز نے طلباء و طالبات کو مختلف کورسز کے حوالے سے لیکچرز دیے۔