Live Updates

ملک کی معیشت کو پٹڑی پر چڑھا دیا ہے انشاء الله جلد وہ ترقی کی جانب دوڑھے گی، انجینئر افتخار چوہدری

پیر 13 مئی 2019 16:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان ہی ملک کی مثبت امید ہیں، ٹیم میں تبدیلی کے مثبت اشارے مل رہے ہیں، ملک کی معیشت کو پٹڑی پر چڑھا دیا ہے انشاء الله جلد وہ ترقی کی جانب دوڑھے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چوہدری نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نظر آ رہا ہے کہ اپنے سیاہ کرتوتوں کے باعث جیلیں ان کا مسکن بننے والی ہیں، پی ٹی آئی کے کسی ارکان اور وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، قوم کیلئے پہلے دو سال اہم ہیں، شور شرابہ صرف جیلوں کے ڈر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات