پاک قطر تکافل کا ڈسٹری بیوشن ٹیم کیلئے "گرینڈ کنونشن" کا انعقاد!

پاک قطر تکافل نے 2018ء میں پاکستان بھر کے ریجنز کی ڈسٹری بیوشن ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کیلئے دبئی، باکو، مصر اور سری لنکا میں "دی گرینڈ کنونشن"کا انعقاد کیا

پیر 13 مئی 2019 20:06

پاک قطر تکافل کا ڈسٹری بیوشن ٹیم کیلئے "گرینڈ کنونشن" کا انعقاد!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2019ء) پاک قطر تکافل نے 2018ء میں پاکستان بھر کے ریجنز کی ڈسٹری بیوشن ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کیلئے دبئی، باکو، مصر اور سری لنکا میں "دی گرینڈ کنونشن"کا انعقاد کیا۔ پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس نے گرینڈ کونشن کی صدارت کی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو ایوارڈز دیے۔


    پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔

    
    پاک قطر فیملی تکافل کئی سالوں سے گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔           
    پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کا ملک کے 60سے زائد شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔ یہ برانچیں ملک بھر میں 7لاکھ سے زائد انفرادی ممبران کوتکافل خدمات فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی پاکستان میں950سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل پراڈکٹس فراہم کررہی ہے