چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 7 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ

جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس عظمت سعید نے حلف لیا ، ججز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

پیر مئی 21:25

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 7 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 7 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکلا اور اسٹاف کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 17 ججز صاحبان ہیں، جن میں سے 8 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا تاہم 8 ججز صاحبان یہ اہم ترین عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریٹائر ہونے کے بعد 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدے پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد 2 فروری کو جسٹس عمر عطا بندیال، چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور وہ 16ستمبر 2023 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔