آئی سی سی نے پلنکٹ کو ٹمپرنگ کے الزام سے بری کردیا

آئی سی سی تصدیق کرتی ہے کہ میچ انتظامیہ کو لیام پلنکٹ کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی اعتراض نہیں ، بیان

پیر 13 مئی 2019 22:22

آئی سی سی نے پلنکٹ کو ٹمپرنگ کے الزام سے بری کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں مبینہ ٹمپرنگ کے الزامات سے بری کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی تصدیق کرتی ہے کہ میچ انتظامیہ کو لیام پلنکٹ کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ میچ انتظامیہ کو گزشتہ میچ کے دوران ہر اوور کے بعد گیند کے جائزے سے کوئی ثبوت نہ ملنے پر الزامات کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں۔آئی سی سی کے مطابق مطابق لیام پلنکٹ نے میچ کے بعد بال ٹمپرنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر معاملہ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا تاہم دونوں امپائروں کرس گیفنے اور پال ریفل نے پلنکٹ کو ٹمپرنگ کے تمام الزامات سے بری کردیا

متعلقہ عنوان :