پاکستان بحریہ کے شہید محمد عباس خان کی تدفین ملٹری اعزاز کے ساتھ اٴْن کی آبائی گاوں ہری پور میں کی دی گئی

پیر 13 مئی 2019 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) پاکستان بحریہ کے شہید محمد عباس خان کی تدفین ملٹری اعزاز کے ساتھ اٴْن کی آبائی گاوں ہری پور میں کی دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہید محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں انسداد دہشت گردی کے دوران دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ قومی دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔