برٹش ایئر ویز اور شاہین ایئرپورٹ سروسز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

معاہدے کے تحت شاہین ایئرپورٹ سروسز برٹش ایئرویز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی سروس فراہم کرے گی

پیر 13 مئی 2019 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) برٹش ایئر ویز اور شاہین ایئرپورٹ سروسز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، اس سلسلے میں اسلام آباد کے ہوٹل میں باقاعدہ تقریب میں ایم او یو سائن کردیا گیا،معاہدے کے تحت شاہین ایئرپورٹ سروسز برٹش ایئرویز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی سروس فراہم کرے گی،پاکستان میں برٹش ایئر ویز سروس کا دوبارہ آغاز 2جون کو ہوگا،برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز 2جون کو لندن سے اسلام آباد پہنچے گی ،2008 میں امن امان کی خراب صورتحال پر برٹش ایئر ویز نے پاکستان کیلیے اپنا فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔

برٹش ائیرویز کی سروس کے آغاز سے پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کو فروغ ملے گا، رپورٹ کے مطابق شاہین ائیرپورٹ سروسز1990 سے 2009 تک برٹش ائیرویز کو بہترین کارگو اور زمینی سہولیات فراہم کرتی رہی ،شاہین ائیرپورٹ سروسز، شاہین فاونڈیشن کا ایک منصوبہ اور پاکستان ائیرفورس کی فلاحی تنظیم ہے، ای ڈی او سیپس ائیر کمو ڈور ظفر یاسین نے کہاہک بہت خوشی ہورہی ہے کہ برٹش ائیر ویز واپس آئی ہے،SAPSملک کے گیارہ بڑے ائیرپورٹس کو سروسز فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل علی ریجنل مینجر برٹش ائیر ویز نے کہاکہ دوسرے دور کا آغاز کر رہے ہیں 3فلائٹ ہفتے میں ہونگی ،پاکستان میں ہم اپنے آپریشن کو وسعت دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمیںSAPS پہلے بھی اچھی سروسز دیتی رہی ہے توقع ہے اب بھی بہترین سروسز دیگی۔