w عوامی نیشنل پارٹی کاکوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت

منگل 14 مئی 2019 00:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ماہ رمضان میں بھی اپنے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ماہ رمضان امن کا درس دیتا ہے اس مبارک ماہ میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو شہید کرنا کون سی اسلام کی خدمت ہے عوامی نیشنل پارٹی شہید اہلکاروں کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتی ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ کے قریب مسجد پر مامور پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہو چکی ہے اور اس طرح واقعات ہونا باعث شرم ہیں ماہ رمضان میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا کون سی خدمت ہے دہشت گرد عناصر صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بے گناہ اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔