ٌکوئٹہ، شیخ جعفرخان مندوخیل کا سیٹلائٹ ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

منگل 14 مئی 2019 00:20

) کوئٹہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال پرتوجہ دے جب تک امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی اس وقت تک ترقی ناممکن ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح واقعات انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت صوبہ کے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دے کیونکہ جب تک امن وامان کی صورتحال بہتری نہیں کی جاتی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے گوادر میں جو کچھ ہوا اور اس کے بعد کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہے یہ انتہائی شرمناک عمل ہے ۔