(کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے،ڈی آئی جی کوئٹہ

1 دہشت گردوں نے مسجد کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے ،اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا،عبدالرزاق چیمہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مئی 2019 00:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دہشت گردوں نے مسجد کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے سیکورٹی لیپس نہیں ہے سیکورٹی فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں بم دھماکہ کی جگہ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے رمضان المبارک میں تمام مساجد کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے دہشت گردوں نے مسجد کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایاانہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکے سے 4 افراد شہید ہوئے جبکہ دھماکہ میں 11 افرادزخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے سیکورٹی لیپس نہیں سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے امن دشمنوں کے خلاف جسے پہلے کارروائی کی گئی اب بھی کی جائے گی واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔