کوئٹہ ،سیٹلائٹ ٹاوٰن مسجد کے قریب پولیس موبائل پر بم دھماکہ چار اہلکار شہید جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

منگل 14 مئی 2019 00:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) کوئٹہ کے علا قے سیٹلائٹ ٹاوٰن مسجد کے قریب پولیس موبائل پر بم دھماکہ چار اہلکار شہید جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے سیٹلائٹ ٹاوٰن مسجد کے قریب پولیس موبائل پر اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار جس میں محمد اسحاق غلا م نبی ذوالفتار مشتاق شاہ شہید ہوگئے جبکہ زخمیو ں میں عقیل احمد سعد وارث احمد سیال ، عبدالجبار ، صابر حسین محمد قاسم محمد انور نبیل قادر انتظار علی اور ایک نامعلوم شامل ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمیو ں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیو ں کو طبی امداددی جارہی ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے