صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ ظہور احمد بلیدی کی سیٹلائٹ ٹاؤن بم دھماکہ کی شدید مذمت

منگل 14 مئی 2019 00:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ ظہور احمد بلیدی نے سیٹلائٹ ٹاؤن بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کے لوگوں کے حوصلے اوربلند ہمتی پرحملے کرتے ہیں، بلوچستان کے سیکیورٹی اداروں اورعوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں، انسانیت کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صوبائی وزیر نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔