قطب شمالی میں ہوا سے چلنے والی ٹربائنز کے ذریعے بجلی پیداکرنے کی بڑی صلاحیت ہے، ماہرین 23 مئی کو شروع ہونے والے بین الاقوامی فورم میں اس خطے میں قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے مناسب پینل تشکیل دیں گے

فرانسیسی ٹیکنالوجی کمپنی الٹرن کے ڈی جی اینڈی ریڈ کن کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 14 مئی 2019 11:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) فرانس کی (متبادل و قابل تجدید توانائی کمپیٹنس سنٹر ) کے حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی الٹرن نے کہا ہے کہ قطب شمالی میں ہوا سے چلنے والی ٹربائنز کے ذریعے بجلی پیداکرنے کی بڑی صلاحیت ہے، ماہرین 23 مئی 2019 ء کو شروع ہونے والے قابل تجدید توانائی کے بین الاقوامی فورم میں اس خطے میں قابل تجدید توانائی کے حصول کے لئے مناسب پینل تشکیل دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اینڈی ریڈ کن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ وسیع تر خطہ ونڈ ٹربائنز کے ذریعے توانائی کے حصول کا بہت بڑا ماخذ ہوسکتا ہے جہاں ریموٹ انرجی سسٹم سے ریجن اور نواحی علاقوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے تجربات الاسکا، پیرو، جنوبی افریقا اور کینیڈا کے دور دراز علاقوں میں پہلے ہی کیے جاچکے ہیں تاہم روس میں اس قسم کی ماضی میں کوئی کاوش سامنے نہیں آئی۔

انھوں نے کہا کہ عام طور پر ایسے علاقوں میں بجلی کے محصولات بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ لاگت غیر مناسب ہے، اخراجات میں کمی کے لیے کچھ حصہ ڈیزل یا ونڈ اور سولر انرمی سمیت قابل تجدید توانائی کی کسی دوسری متبادل پروڈکٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ آل رینیو ایبل ورلڈ انرجی انٹرنیشنل فورم ( اے آر ڈبلیو ای2019 ئ) صنعتی ماہرین کے لیے ایک پلیٹ فارم، ایک خصوصی نمائش اور ایک تکنیکی دورے کی حیثیت رکھتا ہے۔

روس کا شہر الیانووسک 2018 ء سے اس کی میزبانی کررہا ہے، فورم 2019 ء کا انعقاد اسی شہر میں 22 سے 24 جولائی کے دوران ہوگا۔اس فورم کے دوران توانائی کے سپلائرز اور خریداروں کے درمیان اس حوالے سے مسائل کا حل اورموثرتعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ رشین فیڈریشن میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی بارے غور کیا جائے گا۔