جاپان میں چاولوں کی کٹائی کی رسم منانے کی روایتی تقریب کا انعقاد

منگل 14 مئی 2019 11:54

جاپان میں چاولوں کی کٹائی کی رسم منانے کی روایتی تقریب کا انعقاد
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) جاپان کی شاہی امور کے نگران ادارے نے شہنشاہ نارٴْوہیتو کی تخت نشینی کے موقع پر موسم خزاں میں مقدس چاولوں کی کٹائی کی رسم منانے کے لئے دو علاقوں کو منتخب کیا ہے۔ ایجنسی کے سینئر حکام نے دائی جو سائی یعنی آبائی شہنشاہوں اور معززین کو ہدیہ تہنیت پیش کرنے کی تقریب میں استعمال ہونے والے چاول اگانے کے مقامات کے انتخاب کے لئے سائیدن تینتے نو گی رسم میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

رسومات کے سربراہ، شو تینچو، مقررہ مقدس مقام کے سامنے یاناگی باکو یعنی ڈبہ لائے۔انہوں نے پرانے زمانے کی طرح پیشگوئی کے لئے، جسے ’’کی بوکٴْو‘‘ کہا جاتا ہے، کچھوے کے خول کو گرم کرنے کی غرض سے ایک آلے کے ذریعے آگ جلائی۔اس خول کے چٹخنے سے بننے والی لکیروں کو دیکھتے ہوئے ایک علاقے کو یٴْوکی یعنی مشرقی خطے سے اور دوسرے علاقے کو سٴْوکی یعنی مغربی خطے سے منتخب کرلیا گیا۔ اس مرتبہ مشرقی جاپان سے توچیگی اور مغربی جاپان سے کیوتو منتخب ہوئے ہیں۔ شاہی امور ایجنسی کے گرینڈ اسٹیورڈ شن اچیرو یاماموتو نے شہنشاہ کو نتیجے سے اگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :