Live Updates

پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرنیوالے اب پورے ملک کو کھنڈر بنانے نکل پڑے ہیں ‘عظمیٰ بخاری

حکومت نے اپوزیشن اور قوم کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاجسکی قوم کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی

منگل 14 مئی 2019 14:25

پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرنیوالے اب پورے ملک کو کھنڈر بنانے نکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے اب پورے ملک کو کھنڈر بنانے نکل پڑے ہیں ، حکومت نے اپوزیشن اور قوم کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاجسکی قوم کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ خیبرپختونخواہ حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ،سیاسی نعرے کے لئے استعمال کرنے والا بی آر ٹی منصوبہ 150ارب میں بھی مکمل نہیں ہو سکا، شہباز شریف نے 100ارب میں لاہور ،ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بسیں چلائیں ،شہباز شریف آج بھی قوم کی بے لوث خدمت کرنے پر پیشیاں اور انکوائریاں بھگت رہے ہیں ، پرویز خٹک ،شہرا، ترکئی اور عاطف خان براہ راست بی آر ٹی منصوبہ اور مالم جبہ سکینڈل میں ملوث ہیں ،پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے اب پورے ملک کو کھنڈر بنانے نکل پڑے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن اور قوم کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جسکی قوم کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی ، عید کے بعد قوم خود بخور حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو گی ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات