امریکا نے ایران کی چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردیدیا

منگل 14 مئی 2019 14:39

امریکا نے ایران کی چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردیدیا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) امریکا نے ایران کی چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردے دیا۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے بیورو کے لئے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے کابل میں افغان وزیر داخلہ صلح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چہابہار بندرگاہ کو امریکی پابندیوں سے مستثنی قراردینے کی افغان حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صلاح الدین ربانی ان کے ملک کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر امریکی اقدامات کو سراہا ہے۔ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کیلئے اندرونی اور علاقائی مفاہمت کا اہم کردار ہے۔ایلس ویلز اتوار کو کابل کے دورے پر پہنچے تھے اور اب تک وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہعبداللہ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔