Live Updates

حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے ،عمران خان نے بلدیاتی اداروں کے معاملے پر بھی یو ٹرن لے لیا ‘ دانیال عزیز

غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے کا مقصد امیدواروں پر دبائوبڑھانا ہے ‘ سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مئی 2019 15:18

حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے ،عمران خان نے بلدیاتی اداروں کے معاملے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے ،عمران خان نے بلدیاتی اداروں کے معاملے پر بھی یو ٹرن لے لیا ہے،غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے کا مقصد امیدواروں پر دبائوبڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے کہتے رہے کہ مقامی حکومتوں کو باختیار بنائیں گے مگر آٹھ ماہ سے فنڈز روکے رکھے ۔نئے قانون سے بلدیاتی اداروں کی خود مختاری کو سلب کر لیا گیا ہے، ان سے مالی اور انتظامی معاملات بے وقعت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے کا مقصد امیدواروں پر دبائوبڑھانا ہے ۔ؤ

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات