Live Updates

ْوزیر اعظم عمران خان ،طاہر القادری کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر

منگل 14 مئی 2019 15:42

ْوزیر اعظم عمران خان ،طاہر القادری کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں مرکزی کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت درخواست زیر سماعت ہے، ہائیکورٹ آفس کے باعث درخواست 3 ماہ سے سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جاسکی، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں رہنمائوں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات