لاہورہائیکورٹ کا یو ای ٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کو کو ہائیر ایجوکیشن کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم

منگل 14 مئی 2019 15:51

لاہورہائیکورٹ کا یو ای ٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کو کو ہائیر ایجوکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اور وائس چانسلر کو کو ہائیر ایجوکیشن کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کرنے حکم دے دیا ۔ہائیکورٹ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے غلام حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شیراز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انکوائری میں رجسٹرار اور اور کنٹرولر کی تعیناتی قانون منافی قرار دی، ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلر کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیا ، ہائر ایجوکیشن نے کارروائی نہ کرنے پر کیس نیب کو بجھوانے کی سفارش کی ، ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ کے باجود نہ تو کاروائی کی گئی اور نہ ہی کیس نیب کو بجھوایا گیا۔استدعاہے کہ عدالت رجسٹرار اور کنٹرول یو ای ٹی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے اور رجسٹرار اور کنٹرول کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر کیس نیب کو بجھوانے کا حکمدے ۔