کوٹلی، سالار جمہوریت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی سیاسی و ملی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، سیشن جج (ر) محمد اسحاق آرائیں

منگل 14 مئی 2019 16:37

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) سیشن جج (ر) محمد اسحاق آرائیں اور میاں محمد اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سالار جمہوریت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی سیاسی و ملی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں اور بزرگ سیاسی رہنماء کی دھائیوں پر پھیلی عوامی خدمات سے کسی کو بھی انکار نہیں مگر ان کے بارے میں راجہ فاروق حیدر خان کے الفاظ ناقابل برداشت ہیں اس سے رواداری کی سیاست کو دھچکا پہنچا ہے اور بزرگ رہنماء کی دل آزاری ہوئی ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر کے بزرگ سیاسی رہنماء سردار سکندر حیات کے خلاف بدکلامی جہاں ان کی اخلاقی پستی کا ثبوت ہے وہاں ریاست کے اعلیٰ منصب کی توہین کی گئی ہے سکدر سکنر حیات خان آزاد کشمیر کے ایک قابل احترام اور بزرگ سیاسی رہنماء ہیں جن کی سیاسی و عوامی خدمات اس بات کا تقضہ کرتی ہیں کہ ان کے احترام رکھا جائے مگر وزیر اعظم اازاد کشمیر نے ان کی شان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سکندر حیات کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی وہ اپنی اس حرکت پر معافی مانگیں۔