Live Updates

وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی، سید خورشید شاہ

عمران خان کہتا تھا ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈاکو اور چوکو نوازنا ہے، اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کیلئے اسکیم لائی جا رہی ہے، ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مئی 2019 17:34

وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی، سید خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی، عمران خان کہتا تھا ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈاکو اور چوکو نوازنا ہے، اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کیلئے اسکیم لائی جا رہی ہے، ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔

منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ دو ہزارہ بارہ کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کی تنخواہ پچاس فیصد بڑہانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ تنخواہ نہیں بڑھے گی تو ملازمین کے بچے اسکولوں میں بھی نہیں پڑھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تنخواہ نہ بڑھی تو ملازمین کے ساتھ بڑا ظلم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین ملک کی معیشت کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مانیٹرنگ اسٹیٹ بنک کو دے دی گئی ہے ، آئی ایم ایف کے معاہدے سے متعلق پارلیمان میں آکر بتانا چاہئے تھا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان سرکاری ٹی وی کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر کیا جانا چاہئے تھا ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کو مثبت پیغام دیا ہے، عمران خان کہتا تھا ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈاکو اور چوکو نوازنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کے لئے اسکیم لائی جا رہی ہے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات