جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو دو طیارے مار گرائے، جب چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کیا ہوتا وزیر خارجہ

منگل 14 مئی 2019 17:34

جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو دو طیارے مار گرائے، جب چل رہے ہوتے تو مودی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو دو طیارے مار گرائے، اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب ساچیں کیا ہوتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ راڈار خراب ہونے کی صورت میں دو بھارتی جہاز مار گرائے اگر راڈار ٹھیک ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کیا ہوتا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی چینی شہریوں سے شادیوں کے معاملے پر چینی قیادت سے رابطے میں ہیں یہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے پاکستان اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اپنے مفاد کو دیکھ کر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔