محمد فاروق حیدر کی جانب سے لیگی قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان ، حنیف عباسی سمیت اعلی پارٹی رہنمائوں کی شرکت

منگل مئی 17:56

محمد فاروق حیدر کی جانب سے لیگی قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ہائی کمان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پارلیمانی لیڈرخواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین،اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر مشاہد اللہ خان ،چوہدری تنویر،سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، عطااللہ تارڑ،طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی ، صدرن لیگ شعبہ خواتین سنیٹر نزہت صادق، ملک ابرار، راجہ قمرالاسلام، ملک ریاض ،سردار نسیم ،صدیق الفاروق ،راجہ حنیف کے علاوہ خصوصی طور پر صدر آزاد جموںکشمیر سردارمسعود خان، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، اراکین آزادجموںکشمیر کابینہ ،کونسل کے اراکین و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگی قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ لیگی مرکزی قیادت نے آزادجموں وکشمیر میں راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں ، مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کی پشت پر ہے ۔ اس موقع پر شہداء تحریک آزاد ی کشمیر اور شہداء پاک افواج کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔