اسرائیلی سیکورٹی فرم کاواٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈ جاسوسی کا انکشاف

ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں حملے کئے تھے تاہم اب اسے محفوظ بنا دیا گیا ہے،واٹس ایپ کا اعتراف

منگل 14 مئی 2019 18:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈجاسوسی کی جارہی ہے اوریہ کارروائی اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں حملے کئے تھے تاہم اب اسے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فرم واٹس ایپ پر وائس کال کرتی ہے اور اگر کال ریسیو نہ بھی کی جائے تو جاسوسی کا ایک مخصوص سافٹ ویئر آپ کے موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے اور پھر یہ کال آپ کی لاگ میں بھی نظر نہیں آتی جس پر واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین سے کہا کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرلیں تاکہ حملے سے محفوظ رہ سکیں۔واٹس ایپ نے اس بارے میں تمام معلومات امریکی محکمہ انصاف، مختلف سیکیورٹی کمپنیوں اور انسانی حقوق کے گروپس کو فراہم کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :