Live Updates

حیدری ٹرسٹ کے زیر اہتمام راشن کی تقسیم

منگل 14 مئی 2019 19:14

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) حیدری ٹرسٹ کھاڑک اور معاونین کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خوشی میں 65مستحق خاندانواں میں راشن تقسیم کیا گیا ،چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان ،اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بٹ نے ضرورت مند افراد میں ٹرسٹ اور معاونین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا ،چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ٹرسٹ اور اسکے معاونین کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کی بھر پور مدد کی گئی۔

(جاری ہے)

حاجی نثار علی خا ن کا کہنا تھا کہ ادارے کا مقصد اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی کی خاطر خدمت خلق اور فلاحی کام کرنا ہے جو ہم جاری رکھیں گے ۔اور اس نیک کام میں معاونت کرنے والوں کے لیے دعا گو اور شکر گزار ہیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات