آئی سی سی نے جی ایس لکشمی کو انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفزیز کیلئے نامزد کردیا

لکشمی مردوں کے مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دینے والی پہلی خاتون ہونگی ق*انٹرنیشنل پینل میں انتخاب میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، جیس ایس لکشمی

منگل 14 مئی 2019 23:11

آئی سی سی نے جی ایس لکشمی کو انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفزیز کیلئے نامزد ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کے روز جی ایس لکشمی کو انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز پر پہلی خاتون کے طورپر نامزد کردیا ہے اس طرح وہ مردوں کے مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دینے کی اہل ہوں گی ۔51سالہ لکشمی جنہوں نے 2008-09 میں ڈومیسٹک خواتین کرکٹ میں سب سے پہلے میچ ریفری کے طورپر خدمات سرانجام دیں، خواتین کے تین ایک روزہ انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی نگرانی کرچکی ہیں ۔

ان کی تقرری اس وقت سامنے آئی جب آسٹریلیا کی کلیئرپولوسیک گزشتہ ماہ مردوں کے ایک روز انٹرنیشنل میچ میں پہلی خاتون امپائر بنی ہیں ۔لکشمی نے آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل پینل میں انتخاب میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، بھارت میں بطور کرکٹر اور میچ ریفری بھی میرا طویل کیریئر رہا ہے ، میں ایک کھلاڑی اور میچ آفیشل کی حیثیت سے اپنے تجربے کا عالمی سطح پر اچھے انداز میں استعمال کرنے کے لئے پرامید ہوں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئی سی سی کے امپائر ڈویلپمنٹ پینل میں آسٹریلیا کی الویزے شیریڈان پولوسیک کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں اس طرح باڈیز میں خواتین جو کہ تمام انٹرنیشنل میچوں کے لئے امپائرز کے فرائض انجام دینے کے لئے دستیاب ہوں گی ،کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔لائورن ایجنبیگ ، کم پوٹون ، شیوانی مشرا، سوئی ریفڈرن ، میری والڈرن اورجیکلین ولیمز پینل پر دیگر خواتین شامل ہیں ۔