ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے ، ثروت اعجاز قادری

ایمنسٹی اسکیم سے لٹیروں کو فائدہ اور غریبوں کو مزید پریشانیاں ملیں گی ٴکرپٹ اور کالا دھند جمع کرنیوالوں کو چھوٹ دینا غریبوں کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے

منگل 14 مئی 2019 23:35

ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے ، ثروت اعجاز قادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے ،ایمنسٹی اسکیم سے لٹیروں کو فائدہ اور غریبوں کو مزید پریشانیاں ملیں گی ،کرپٹ اور کالا دھند جمع کرنیوالوں کو چھوٹ دینا غریبوں کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے ،ایمنسٹی اسکیم سے غریبوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا حکمران عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ،حکمرانوں نے عوام کے مینڈیٹ کا احترام اورکئے گئے وعدے پورے نہیں کئے تو عوام کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوجائیگا ،عوامی فلاح وبہبود اور دکھی انسانیت کیلئے جدوجہد کرنا عین عبادت ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار ملک بھر میں فلاحی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،رمضان المبارک رحمت وبرکت کا مہینہ ہے عبادت کے جذبے سے سرشار ہوکر غربائو مساکین اور سفید پوش لوگوں کی خدمت کو یقینی بنایا جائے ،عظیم مہینے میں مہنگائی وبے روزگاری اور حکمرانوں کی ناقص پالیسی نے غریب کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،گواد ر ہوٹل پر حملہ ملک کی معیشت پر حملہ اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ،دہشتگردی کے خلاف پاک افواج حالت جنگ میں ہے ،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ ہے ،ختم ہوتے دہشتگردوں کو ملک دشمن آکسیجن دے رہے ہیں ،گوادر ہوٹل پر حملے کی مذ مت کرتے ہیں پاک افواج دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دے،پاک بحریہ کے شہید کمانڈوودیگر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کی مشاورت کے لئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے ،ثروت اعجاز قادری نے کوئٹہ میں مسجد کے باہر بم دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے ،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ختم ہوتے اور سسکتے دہشتگرد بزدلانہ حملے کررہے ہیں ،دہشتگرد فرقہ واریت کو فروغ دینے کے درپے ہیں امن واتحادسے ناکام بنانا ہوگا ،اسلام وملک دشمن دہشتگردوں کو اتحاد ویکجہتی سے شکست دینا ہوگی۔

#