تبدیلی سرکار نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھواکر غریب ،متوسط طبقہ پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا ہے ، پرویز حیدر

منگل 14 مئی 2019 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) پنجاب کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدر نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھواکر غریب اور متوسط طبقہ پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کشکول توڑنے اور وطن عزیز کو اپنے پائوں پر کھڑ اکر نے کا اعلان کیا تھا خوشحالی اور نئے میگا ترقیاتی منصوبوں نے ملک کی بدولت ترقی و خوشحالی کی نئی راہ ہموار ہورہی تھی جسکی سزا قائد میاں نواز شریف کو دی جارہی ہے اپنے بیان میں ملک پرویز حیدر نے کہاکہ پشاور میٹرو بس اور کے پی کے میں ہر منصوبے پر میگا کرپشن کیسز پر پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے۔