واشک، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہ ہے بلوچستان کے مسئلے کو مذاکرات اور گفت وشنید سے حل کیا جانا چا ہیئے ،حاجی صالح محمد بلوچ

منگل 14 مئی 2019 21:45

ش*واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہ ہے بلوچستان کے مسئلے کو مذاکرات اور گفت وشنید سے حل کیا جانا چاھیے طاقت اور بندوق کے نوک پر بلوچستان کے مسلے کو حل نہیں کیا جا سکتا نیشنل پارٹی کی شروع ہی سے پالیسی رہی ہے کہ بلوچستان کے مسلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے بدقسمتی سے ہمارے ملک کے مقتدر حلقوں نے ملکی دفاع اور بیرونی قوتوں کے سازشوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے سیاسی رہنماں کی گردنیں مروڈنے میں اپنی توانائی صرف کی ہے بلوچستان میں دھشت گردی کی نئی لہر تبدیلی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلوچستان حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت شدید معاشی سیاسی بحران اور بدترین انارکی کی طرف قدم جماع رہا ہے بلوچستان حکومت عوام کو ریلیف اور امن فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے نیشنل پارٹی کی بلوچ مزاحمت کاروں اور باہر بیھٹے لوگوں سے مزاکرات بلوچستان میں دائمی امن کیلئے شروع کیا گیا تھا تاکہ گفت شنید سے بلوچستان کے مسلے کا پرامن حل نکل ائے لیکن نیشنل پارٹی کی گفت شنید اور مزاکرات کے پالیسی کو رول بیک کرکے بلوچستان میں 2018کی الیکشن میں راتوں رات ایسی قیادت عوام پر مسلط کردیا گیا جنہیں بلوچستان کی امن اور ترقی کے بارے میں کوئی پائیدار پالیسی ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسلہ خالصآ سیاسی مسلہ ہے سیاسی مسلہ کا حل مزاکرات اور گفت شنید سے ہے بندق اور طاقت سے کوئی مسلہ حل نہیں ہوسکتا ہے بلوچستان میں حالیہ دھشت گردی کی لہر تبدیلی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے بدقسمتی سے ملک میں بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی دفاع کیلئے جن اداروں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ملکی دفاع اور بیرونی طاقتوں سے نبرد ازما ہونے کے بجائے سیاسی رہنماوں کے گردنے مروڈنے میں اپنی تونائی صرف کررہے ہیں جسکی منفی اثرات ملک کے عام عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی انداز سیاست عوام کی حق حکمرانی اور انکی معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے نیشنل پارٹی ملک میں پائیدار جمہوریت کے حامی ہے اسلئے نیشنل پارٹی نے طاقت کے استعمال کے بجائے مزاکرات کو فوقیت دی ہے لاپتہ افراد کا مسلہ بلوچستان میں ایک سنگین مسلہ اختیار کرگیا ہے نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ڈاکٹر مالک بلوچ کی دور حکومت میں اہم پیش رفت کیا ہے جس میں ہزاروں لاپتہ افراد اپنے گھروں میں واپس ہوگئے نیشنل پارٹی اب بھی لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا سیاسی کردار ادا کررہا ہے لیکن نیشنل پارٹی چاھتی ہے کہ لاپتہ افراد کامسلہ مستقل طور پر حل ہوں اور اسکے لئے مزاکرات اور گفت شنید اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔