اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

منشیات فروشوں کے قبضہ سے 02 کلو سے زائد ہیروئن، 02 کلو سے زائد چرس اور 360 لیٹر شراب برآمد،

منگل 14 مئی 2019 22:05

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث81ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی01 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران05 ملزمان کو گرفتار کر کی01 پسٹلز، 01 بندوق اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کے قبضہ سی02 کلو گرام سے زائد ہیروئن،02کلو گرام سے زائدچرس،08 کلو گرام سے زائد بھنگ اور360 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب07اشتہاری مجرمان جبکہ 11 عدالتی مفروران کوگرفتارکیاگیا ۔ون ویلنگ، پرائس کنٹرول اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر46 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔