ں* راولپنڈی ، بارود برآمدگی اور قتل سمیت مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ

منگل 14 مئی 2019 23:05

=راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے بارود برآمدگی اور قتل سمیت مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نمبر ایک نے سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم سیف اللہ کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی ،عدالت نمبر ٹو نے صدر حسن ابدال کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم شیر علی کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 23مئی،سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم آصف کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت سولہ مئی،عدالت نمبر تین نے کوٹلی ستیاں کے کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم لہراسب کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی، کہوٹہ کے قتل کیس میں ملزم عدنان کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 18مئی جبکہ نیو ٹائون کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم واحد خان کے خلاف چار گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی تک ملتوی کردی ہے۔