دنیا کے پہلے ورچوئل رئیلٹی جم میں ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے ورزش کریں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 مئی 2019 23:29

دنیا کے پہلے ورچوئل رئیلٹی جم میں ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے ورزش کریں
دنیا کے پہلے ورچوئل رئیلٹی جم کی بدولت ورزش کرنا اب بہت آسان ہو گیا ہے۔حال ہی میں سان فرانسسکو، امریکا میں  بلیک باکس وی آر (Black Box VR) جم  کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس جم میں ورچوئل رئیلٹی ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے  ورزش بھی کی جا سکتی ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق  اس جم میں ورزش  کرنے والوں کو الگ جگہ دی جاتی ہے، جہاں وہ اپنے سر پر وی آر ہیڈ سیٹ لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر وئیر ایبل ڈیوائسز ورزش کرنے والے کے ہاتھ کی پوزیشن کو ٹریک کرتی ہیں، جس کے ساتھ ہی  کمپنی کی اپنی ٹریننگ مشین پر ورزش کی جا سکتی ہے۔
ورچوئل رئیٹلی جم میں ورزش کرنے والے اپنی ماضی کی کارکردگی، دوسرے کھلاڑی  یا دونوں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پربتایا کہ جب آپ اپنے وئیر ایبل ڈیوائسز کے ساتھ بلیک باکس روم میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے گرد ایک نئی دنیا تخلیق کر دی جاتی ہے۔
اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :