مولانا عبد الرحمن مکی گوجرانوالہ سے گرفتار، جیل منتقل

اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ، ذرائع مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، وزارت داخلہ

بدھ 15 مئی 2019 12:48

مولانا عبد الرحمن مکی گوجرانوالہ سے گرفتار، جیل منتقل
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) کالعدم جماعت الدعوة کے نائب امیر اور سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی مولانا عبد الرحمن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت الدعو ةکے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبد الرحمان نے کا لعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ئون پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کی اپیل کی۔وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعو ةمیں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔