’جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں‘‘راہل گاندھی کا مودی پر طنز

بدھ 15 مئی 2019 13:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی مدھیہ پردیش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی سے پوچھا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مدھیہ پردیش کے مقام نمیچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ملک کو بتا دیا کہ آم کیسے کھاتے ہیں،چھیلتے ہیں اور وہ اپنے کرتے کی آستین کاٹ کر رکھتے ہیں تا کہ سوٹ کیس میں جگہ بن سکے لیکن وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے ان پانچ سالوں میں بیروزگاروں کے لئے کیا کیا۔بالاکوٹ حملے پر بات کرتے ہوئے راہل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں جس پر پورا جلسہ ہنس پڑا۔