بریگزٹ ڈیل پر برطانوی پارلیمان میں نئی رائے شماری جون کے شروع میں ہوگی

بدھ 15 مئی 2019 13:21

بریگزٹ ڈیل پر برطانوی پارلیمان میں نئی رائے شماری جون کے شروع میں ہوگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل پر جون میں ایک مرتبہ پھر پارلیمانی رائے شماری ہو گی۔ وزیر اعظم ٹریزا مے کے مطابق جولائی کے اواخر میں گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پارلمیانی سرگرمیوں میں وقفہ آ جائے گا اور ضروری ہے کہ اس سے قبل ہی اس معاہدے کے بارے میں فیصلہ کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

مے کی ملکی پارلمیان سے یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے اس معاہدے کو منظور کروانے کی اب تک تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ منصوبے کے مطابق برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم اب لندن کے پاس اکتوبر تک کا وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :