نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا‘ فہیم جان

بدھ 15 مئی 2019 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرزکا دفتر عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں قائم کردیاگیا‘ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرزدفتر چارسدہ میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا‘ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوتھ آفیسر فہیم جان نے کہاکہ نوجوان اس معاشرے کا اہم جزاور سرمایہ ہے انہیں غیر ضروری سرگرمیوں کا حصہ بننے کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریںگے‘ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف سیمینارز کا انعقاد کرینگے‘غیر تعلیم یافتہ روزگار سمیت دیگر سکیمیں بھی ترتیب دیے جائینگے ‘ انہوں نے نوجوانوں کو دفترکیساتھ رابطے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر محمدحارث بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :