رمضان المبارک میں لیویز فورس کی کارکردگی قابل تحسین، چمن شہر اور گردونواح میں امن و امان کی فضا قائم ودائم ہے

بدھ 15 مئی 2019 14:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چمن شہر اور گردنواح میں لیویز فورس کی کارکردگی قابل تحسین ہے جب سے رمضان المبارک کا مہینہ آیا ہے لیویز فورس کی معمول سے زیادہ پیٹرولنگ (گشت )جاری ہے جس کے باعث چمن شہر اور گردنواح میں امن وآمان کی فضا قائم ودائم ہے چمن کے بی ایریا میں لیویز فورس کی مختلف منشیات کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کرلی ہے جس میں چرس ہیروئن ودیگر منشیات شامل ہے اور تقریبا دس بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے، چمن کے غیور عوام ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی صاحب اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ آغا صاحب رسالدار میجر نصیب اللہ اور نائب رسالدار محمد حنیفیاء کا شکریہ اداکرتے ہے ،ایک سروے کے مطابق عوام لیویز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔