سنگاپور میں مختلف مذاہب ، اقدار اور پس منظر کے لو گ مل جل کر رہ رہے ہیں ، مادام حلیمہ یعقوب

بدھ 15 مئی 2019 14:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) سنگا پور کی صدر مادام حلیمہ یعقوب نے کہا ہے کہ گونا گوئی ہمارے ملک کی طاقت ہے جس کے نتیجہ میں یہ ایک لچکدار معاشرہ بنا اور اپنے پڑوسیوں کے مزید قریبی تعلقات ہیں۔ بدھ کو یہاں ایشیائی تہذیبوں کے درمیان مکالمہ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذہبی اور نسلی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سنگا پور کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس متنوع پن سے ہمیں بیرونی دنیا کا فرق سمجھنے میں مدد ملی اور مختلف اقوام کو ہم آہنگ اور مربوط بنانے سے ہمارے معاشرہ میں مزید لچک آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں مختلف مذاہب اقدار اور پس منظر کے لو گ مل جل کر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں اقلیتی کمیونٹیز کو تحفظ حاصل ہے جو اقلیتی برادریوں کو بھی صدارتی منصب پر فائز ہونے کے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگاپورمیں مسلمان ، بدھ مذہب ،مسیحی اور دیگر مذاہب کے لوگ آباد ہیں جو اچھے شہریوںکی طرح رہ رہے ہیں۔

مادام ملیحہ نے کہا کہ سنگا پورکی گونا گوئی کا مطلب ہے کہ ہمارا ملک ثقافتی اور لسانی مماثلت سے استفادہ کر سکتا ہے اور اس خاندان کے ساتھ دیگر ایشیائی ممالک کو قریبی دوست بنا سکتا ہے اور اس طرح ہم بحیثیت قوم دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی ہماری کاروباری زبان ہے اور اپنے تعلیمی اور سرکاری اداروں کو نسلی طور پر مربوط بناتے ہیں سنگا پور کی صدر جو تین روزہ سرکاری دورہ پر چین آئی ہیں ، قبل ازیں گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات کی اپنے دورہ کے دوران وہ چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :