پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا راجہ پرویز اشرف کی صدارت اجلاس،

وزارت تجارت اور اس کے ماتحت اداروں کے مالی سال 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات اور بجٹ گرانٹ کا جائزہ لیا گیا

بدھ 15 مئی 2019 14:45

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا راجہ پرویز اشرف کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت تجارت اور اس کے ماتحت اداروں کے مالی سال 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات اور بجٹ گرانٹ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بجٹ گرانٹ میں سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 42 ٹریڈ آفیسرز اس وقت کام کر رہے ہیں،57ٹریڈ آفیسرز کی ضرورت ہے، وزیر اعظم سے اس معاملے پر منظوری لی گئی اور اس پر ٹیسٹ اور انٹرویو ہوںگے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موقع دیا جائے کیونکہ وہ وہاں پہلے سے موجود ہوتے ہیں اور ان کو زبان بھی آتی ہے، یہاں سے کسی کو بھیجنا پھر اسے زبان سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اس میں 20 فیصد کوٹہ رکھا ہے۔