بے نظیر قتل کیس ،ایف آئی اے پرویز مشرف کے منجمند بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن تفصیلات پیش کرنے میں ناکام

خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان کا برہمی کا اظہار، ایف آئی اے سے جواب طلب کر تے نوٹس جاری کر دیا

بدھ 15 مئی 2019 14:50

بے نظیر قتل کیس ،ایف آئی اے پرویز مشرف کے منجمند بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے چالان میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کا معاملہ، ایف آئی اے سابق صدر پرویز مشرف کے منجمند بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کر تے نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے منجمند بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ٹرانزکشن کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں ،بنک اکاؤنٹس منجمند تھے تو ٹرانزکشن کیسے ہوئی دوماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی اے عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکی ،ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے ،انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے برہمی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے نوٹس جاری کردیا اورآئندہ سما عت پر عدالت پیش ہوں ۔ بعد ازاں سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی