Live Updates

ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی

عمران خان ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دیتے تھے، تعجب ہے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم اب جائز ہو گئی ہے، شیری رحمن

بدھ 15 مئی 2019 15:37

ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے، عمران خان ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دیتے تھے، تعجب ہے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم اب جائز ہو گئی ہے۔ بدھ کو پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدارتی آرڈیننس پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عجلت میں پارلیمان کے اجلاس ختم کر کے صدارتی آرڈیننس لایا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس راتوں رات ملتوی کر دئے گئے تاکہ چپکے سے ایمنسٹی آرڈیننس لایا جائے۔انہوںنے کہاکہ ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ جب دونوں ایوان چل رہے تھے تو حکومت نے ایمنسٹی بل کیوں پیش نہی کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم صدارتی آرڈیننس سے حکومت چلانے کا اعلان بہت پہلے کر چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دیتے تھے، صدر پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کیاہے۔شیری رحمان نے کہاکہ تعجب ہے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم اب جائز ہو گئی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس صدارتی طرز حکومت کو نہی مانتی۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے نو ماہ میں دو منی بجٹ اور دو ایمنسٹی اسکیم دی ہیں، حکومت پہلے گزشتہ ایمنسٹی اسکیم کا حساب دے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم سے کتنا پیسہ واپس آیا، اور کس نے فائدہ اٹھایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات