معذور اساتذہ امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں

بدھ مئی 15:54

․ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) معذور اساتذہ امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں، متعلقہ امیدوار ہائی سکول نمبر 4 کھلابٹ میں فہرستیں چیک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی کے دفترسے جاری ہونے والے پریس ریلیزکے مطابق وہ تمام معذور امیدوار جنہوں نے نے این ٹی ایس 2019ء کیلئے مختلف پوسٹوں کیلئے امتحان پاس کیا ہے، ان کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر4 کھلابٹ ٹائون شپ میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ امیدوار 25 مئی تک مذکورہ لسٹوں پر اپنے اعتراضات اور اپیلیں داخل کروا سکتے ہیں۔