قصور، کاشتکاروں کو دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت

بدھ مئی 15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اری6‘ کے ایس282‘ کے ایس کے 133‘ نیاب اری9وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار20مئی سے قبل دھان کی کاشت نہ کریں جبکہ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرااور صحتمندبیج استعمال کیاجائے اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرورلگائیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدوکے طریقہ میں 6سے 7کلوگرام ‘خشک طریقہ میں 8 سے 10 کلوگرام اورر اب کے طریقہ میں 12 سی15کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے پہلے شروع نہ کریں۔