اوکاڑہ،نواحی علاقہ جندران خورد میں سرکاری سکول بنیادی سہولیات سے محروم ،

چاردیواری نہ ہونے سے خطرناک جانوروں سے طلبہ غیر محفوظ، طلباء کا احتجاج

بدھ 15 مئی 2019 16:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) نواحی علاقہ جندران خورد میں سرکاری سکول بنیادی سہولیات سے محروم ،سکول کی چاردیواری نہ ہونے سے خطرناک جانوروں سے طلبہ غیر محفوظ، ننھے طلبہ کا احتجاج سکول کی چاردیواری کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ایک جانب ننھے طلبہ کو سکولوں میں لانے کے لیے اساتذہ کو ٹاسک دے رہی ہے اور یکساں نظام تعلیم کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب عوام سرکاری سکولوں کی غیرمحفوظ عمارتوں کی وجہ سے اپنے بچوں کوان سکولو ں میں پڑھانے سے ہچکچاتے ہیں ایسا ہی ایک سرکاری سکول اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ جندران خورد میں موجود ہے جہاں ننھے طلبائ اور طالبات زیر تعلیم ہیں اس سکول کی چاردیواری نہ ہونے سے سینکڑوں طلبہ غیر محفوظ ہیں خطرناک جانور اکثر سکول میں گھس آتے ہیں جس سے طلبہ میں خوف ہراس پھیل جاتا ہے اس کے علاوہ با اثر زمینداروں نے سکول میں گوبر کی بڑی مقدار بھی پھینک رکھی ہے خواتین ٹیچرز کو پردہ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ننھے طلباء نے اس حوالے سے احتجاج کرتے ہویے سکول کی فوری طور پر چاردیواری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :